اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نامورالجزائری دانشور'عدہ فلاحي 'نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ تہران میں منعقدہ عالمی فلسطین کانفرنس میں قائد اسلامی انقلاب امام سید علی خامنہ ای کی ہدایات اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے صحیح راہ دیکھاتی ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے قائد اسلامي انقلاب كے بيانات كا حوالے ديتے ہوئے كہا كہ فلسطين كامسئلہ عالم اسلام كا نہايت اہم موضوع ہے۔
فلاحي نے كہا كہ كچھ ناجائز عرب رياستیں انتفاضہ فلسطين كا تسلسل نہيں چاہتی ہيں اور ان كا مقصد ناجائز صہيوني رياست كے ساتھ كثيرالجہتي تعلقات كو فروغ دينا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ تہران ميں منعقد ہونے والے چھٹي بين الاقوامي فلسطين كانفرنس حج كي طرح تھا جبكہ اس ميں عيسائيوں اور يہوديوں اور دنيا كے مختلف نسلي گروپوں ناجائز صہيوني رياست كي مخالفت كے لئے شريك تھے۔
انہوں نے كہا كہ اس كانفرنس ميں مختلف نسلي گروپوں كي موجودگي اس بات كي نشاندہي كرتا ہے كہ مسئلہ فلسطين صرف ايك عربي اور اسلامي مسئلہ نہيں بلكہ ايك انساني مسئلہ ہے۔
الجزائري محقق نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كي حكومت اور عوام فلسطين كے بحران پر خاص اہميت اور اس بحران كے حل كے لئے بھرپور كوششيں كررہے ہيں۔
انہوں نے كہا كہ داعش اور تكفيري دہشت گرد گروہوں كي حمايت كرنے والے ممالك سميت امريكہ اور ٹرمپ اسلامي جمہوريہ ايران كي سربراہي كے ذريعے فلسطيني مسئلہ كا حل نہيں چاہتے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲